کرونا سے مزید 16 افراد جاںبحق

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، مہلک وائرس نے مزید 16 افراد کی جان لے لی جبکہ 567 نئے کیس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔
کرونا اعدادو شمار جاری کرنے والے سرکاری ویب سائٹکے مطابق ملک بھر میں کرونا کے 39200 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 567 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی۔ملک بھر میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے، مجموعی کیسز 12 لاکھ سے بڑھ گئے۔
ملک بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 864 سے بڑھ گئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
