کرونا نے مزید 50 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے ، دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے ۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 52 ہزار 788 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے دوران 2233 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.23 فیصد رہی۔مجموعی  اموات کی تعداد 27482 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 تک پہنچ چکی ہے۔

Back to top button