کرونا نے مزید 41 افراد کی جان لے لی
ملک بھر میں کرونا نے مزید 41 افراد کی جان لے لی ، این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کرونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 116 ٹیسٹ کیے گئے جس کے دوران 1400 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد ریکارڈ کی گئی ،اس کے علاوہ 4015 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 48 ہزار سے زائد نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک11 لاکھ 62 ہزار 177 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
صوبہ پنجاب میں 12 ہزار 559، سندھ میں 7 ہزار 350، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 507، اسلام آباد میں 916، بلوچستان میں 346، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 735 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
