جنوبی وزیرستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

 

 

 

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل طوئی خلہ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، جس سے بڑے پیمانے پر فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے فصلیں،باغات اور سولر سسٹم شدید متاثر ہوئے۔گندم کی تیار فصلوں سمیت کپاس،ٹماٹر،مونگ پھلی اور دیگر فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دےکر کسانوں کو جلد مالی امداد اور ریلیف فراہم کیا جائے۔

Back to top button