امریکا اور اسرائیل نے اگلے ہفتے ایران پر حملے کا منصوبہ بنالیا : امریکی اخبار

 

 

 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور یہ حملے آئندہ ہفتے کے آغاز میں بھی شروع ہوسکتے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل اس وقت ایران پر دوبارہ حملوں کےلیے اب تک کی انتہائی سخت اور منظم تیاریوں میں مصروف ہیں، جب کہ مختلف عسکری حکمتِ عملیوں پر غور جاری ہے۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے دو سینئر عہدیداروں کے مطابق دونوں ممالک ایران کے فوجی اور اہم بنیادی ڈھانچے پر بڑے پیمانے کی بمباری سمیت کئی آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسرائیلی حساس تنصیب کے قریب دھماکے

ان ممکنہ منصوبوں میں خلیج فارس میں واقع ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنا اور ایرانی سرزمین پر خصوصی کمانڈوز اتار کر ملبے تلے دبے جوہری مواد کو قبضے میں لینا بھی شامل ہے۔

البتہ امریکی حکام کے بقول ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کو حاصل کرنے کےلیے خصوصی کمانڈو آپریشن انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔اس مقصد کےلیے ہزاروں فوجیوں کی مدد،علاقے کا مکمل محاصرہ اور ایرانی زمینی افواج کے ساتھ براہِ راست جھڑپوں کا امکان موجود ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جون میں اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کےبعد تقریباً 440 کلو گرام انتہائی افزودہ یورینیم ملبے تلے دب جانےکا خدشہ ہےجو تقریباً 10 جوہری ہتھیار بنانے کےلیے کافی سمجھی جاتی ہے۔

 

Back to top button