اسرائیلی حساس تنصیب کے قریب دھماکے

مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے بیت شمس میں اسرائیل کی دفاعی کمپنی کے قریب زور دار دھماکے ہوئے جس سے آگ کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی دفاعی صنعت سے متعلق ایک حساس تنصیب کے نزدیک دھماکا ہوا ہے۔عینی شاہدین نے بتایاکہ دھماکے کےبعد کئی میل دور تک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
اسرائیلی حکام نے فوری طور پر دھماکے کی نوعیت یا ممکنہ نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔بعض میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہےکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانےکی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکا حادثاتی تھا یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔
اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے جب کہ مقامی آبادی کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
