کرونا نے مزید 8 جانیں لے لیں ،391 نئے مریض

کرونا وائرس سے 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزارسے تجاوز کر گئی ، ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھ گئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 391 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار، بلوچستان میں 33 ہزار، گلگت بلتستان میں 10 ہزار، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا
اب تک 2 کروڑ 21 لاکھ 18 ہزار 750 افراد کے کرونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں سے 46 ہزار 457 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، اب تک 12 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 895 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Back to top button