گردوارہ صاحب واقعے پر بھارتی واویلا مسترد

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے گردوارہ دربار صاحب واقعے پر واویلے کو یکسر طور پر مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ گردوارے پر پیش آئے والے واقعے پر بھارت کی جانب سے منفی مہم انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئرسفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے معاملے پر مکمل بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی پراپیگنڈا مسترد کر دیا۔

ترجمان نے کہا پاکستان اقلیتی برادری کےحقوق، مذہبی مقامات کے تقدس کاخیال رکھتا ہے، بھارت کی گردوارے پرپیش آئے واقعے پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیز ہے ، اقلیتوں کے غیرمحفوظ اور بدنام ترین بھارت کواقلیتوں کے حقوق کی بات کرنا زیب نہیں دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرتارپور گردوارہ کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعے کا نوٹس لیا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس واقعے پر شدید تنقید کی۔

Back to top button