اسرائیل نے امریکی حکام کی جاسوسی میں اضافہ کردیا

اسرائیل نے امریکی حکام کی جاسوسی میں اضافہ کردیا ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ تنازع پر ٹرمپ انتظامیہ کی خفیہ گفتگو سننا اور امریکی فیصلہ سازی کی انٹلیجنس معلومات اکٹھی کرنا ہے۔
پنٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی نے اسرائیل کی جانب سے امریکی حکام کی جاسوسی کے خدشے کا لیول بڑھاکر ’اہم‘ کردیا ہے۔
ایک دستاویز کےمطابق اسرائیل کی انسانی جاسوسی اور تکنیکی معلومات اکٹھا کرنے کی صلاحیتیں ’نازک سطح‘ پر پہنچ چکی ہیں۔دستاویز میں مخصوص واقعات کی ایک سیریز کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے امریکی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی
امریکی حکام کےمطابق امریکی جب بھی اسرائیل جاتےہیں،تو معمول سے زیادہ احتیاط کرتےہیں،کیوں کہ اسرائیلیوں کی شہرت ہےکہ وہ جاسوسی کرنےمیں بہت جارح مزاج ہیں۔
