کروڑوں افراد ٹائی کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟

دنیا بھر میں کروڑوں افراد ٹائی پہنتے ہیں، اب ایسا وہ مجبوری میں کرتے ہیں یا اپنے شوق سے، مگر اس کا استعمال ہوتا ضرور ہے۔مگر آخر ٹائی کا استعمال ہوتا کیوں ہے یا آخر وہ لباس کا حصہ کیسے بن گیا؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر اس کی تاریخ بہت دلچسپ ہے۔ٹائی کیسے لباس کا حصہ بنی یہ تاریخ کافی پیچیدہ ہے۔

ٹائی کی ایجاد بنیادی طور پر کروشیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے اور ابتدا میں یہ بالکل مختلف شکل کی ہوتی تھی۔ایجاد تو اسے کروشیا کے افراد نے کیا مگر موجودہ عہد کے فیشن کا حصہ اسے فرانسیسی عوام نے بنایا۔

ٹائی کی تاریخ کا آغاز 17 ویں صدی میں یورپ میں 30 سالہ جنگ کے دوران ہوا جس میں متعدد یورپی ممالک نے حصہ لیا تھا۔1618 سے 1646 تک جاری رہنے والی اس جنگ کے دوران فرانس نے کروشیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات حاصل کی تھیں جو اپنی وردی کے ساتھ گلے میں روایتی رومال عجیب انداز سے باندھتے تھے۔

یہ رومال کوٹ یا جیکٹ کے اوپر ہوتے تھے جو کالر کو جوڑے رکھتے تھے۔

جنگ کے اختتام کے قریب ان فوجیوں کو فرانسیسی بادشاہ لوئس 14 کے سامنے پیش کیا گیا۔

بادشاہ نے ان کے گلے میں رومال دیکھے تو وہ انہیں بہت زیادہ پسند آئے اور انہوں نے 1846 میں اسے خود پہننا شروع کر دیا۔

اس وقت لوئس 14 کی عمر 7 یا 8 سال تھی اور انہوں نے اس ٹائی کو کروشیا کے فوجیوں کے نام پر La Cravate کا نام دیا، اب بھی فرنچ زبان میں ٹائی کے لیے یہی لفظ استعمال ہوتا ہے۔

لوئس 14 نے ٹائی کا استعمال شاہی تقاریب کے لیے لازمی قرار دیا، جس میں بادشاہ اور دیگر معززین یہ رومال پہنتے۔اس طرح یہ نیا فیشن یورپ بھر میں پھیلنا شروع ہوگیا۔

Back to top button