کرینہ کپور کی راہول گاندھی سے ’ ڈیٹ‘ کی خواہش

بالی ووڈ کی بےبو اور بالی ووڈ سٹار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ بھارتی سیاستدان راہول گاندھی سے اس قدر متاثر تھیں کہ ان سے ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا تھا۔

کرینہ کپور نے اپنی اس خواہش کا اظہار 2002 میں میزبان سیمی گریوال کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا تھا جس کو بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے حال ہی میں دوبارہ شیئر کیا گیا ہے۔

اس انٹرویو کے دوران سِیمی گریوال نے بیبو سے پوچھا تھا کہ آپ کسے ڈیٹ کرنا پسند کریں گی؟ جس پر کرینہ کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں جانتی مجھے یہ کہنا چاہیے یا نہیں مگر میں راہُل گاندھی کو ڈیٹ کرنا اور انہیں جاننا چاہوں گی، اس میں کوئی برائی نہیں ہے، کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ راہُل گاندھی سے متاثر تھی ، اور ان کی تصاویر دیکھتی تھی تو سوچتی تھی کہ ان سے بات کر کے کیسا لگتا ہوگا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں سوچ رہی تھی کہ اُن کے ساتھ باتیں کرنا کیسا لگتا ہوگا، میں ایک ایسے خاندان سے ہوں جس کا تعلق فلموں سے ہے اور وہ سیاست سے جُڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اس لئے شاید اُن سے گفتگو مزیدار ہوگی۔

تاہم اس انٹرویو کے سالوں بعد بھارتی میڈیا نے اداکارہ سے اس بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پُرانا انٹرویو ہے اور انہوں نے دوںوں خاندانوں کے نام بےحد مقبول ہونے کی وجہ سے ایسا کہا تھا، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہوتا کہ اگر آپ شوبز میں ہیں تو آپ کو شوبز کی شخصیت ہی اچھی لگے۔

بطور ایک اداکارہ اور خاتون میں کسی بھی شعبے کے مرد کی شخصیت سے متاثر ہو سکتی ہوں، میرے خیال کے مطابق اس کا انحصار میری پسند اور نہ پسند پر ہے، اس میں کسی کا کوئی خاص عمل دخل نہیں ہے۔راہُل گاندھی کی شخصیت ویسے ہی بہت متاثر کن ہے، اور میری آفر کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں تھی، میرا نہیں خیال کہ میڈیا کو اس پرانے انٹرویو پر کوئی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب کرینہ کپور نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور وہ بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ تھیں۔

Back to top button