کنگ خان کو عالیہ بھٹ کی یاد کیوں ستانے لگی؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آج کل اپنی فلم ’’جوان‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم کے ایک ڈائیلاگ کی سوشل میڈیا پر کافی دھوم ہے جس میں شاہ رخ خان ایک پولیس افسر سے کہہ رہے ہیں کہ ’’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘‘فلم کے اس ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا صارفین شاہ رخ کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کے لیے انتباہ قرار دے رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے دبئی میں اپنی فلم کی پروموشن کی جہاں انہوں نے فلم کے گانے پر ڈانس کیا اور ساتھ ہی فلم کا مشہور ڈائیلاگ کہتے ہوئے والدین کو مخاطب کیا اور کہا کہ یہ تمام والدین کیلئے ہے ‘بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر’۔ اداکار کے اس ڈائیلاگ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ کا یہ ڈائیلاگ ان کے بیٹے آریان کو ڈرگ کیس میں گرفتار کرنے والے افسر سمیر وانکھیڑے کے لیے ہے، آریان خان اس کیس میں گرفتاری کے بعد تقریباً 28 دن تک جیل میں رہے تھے۔کنگ خان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار نے اس ڈائیلاگ کے ذریعے این سی بی افسران کو واضح پیغام دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کی پروڈیوسر ان کی اہلیہ گوری خان اور گورو ورما ہیں اور یہ فلم 7 ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے 3 اکتوبر 2021 کو سمیر وانکھیڑے کی سربراہی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ایک پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان سمیت 6 لوگوں کو منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد آریان کو عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی۔فلم میں دھارے اپنے روپ سے متعلق کنگ خان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کسی فلم کے لیے گنجے نہیں ہوں گے، دبئی کے برج خلیفہ میں منعقد ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں اس سے قبل اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی گنجا نہیں ہوا، یہ پہلا موقع تھا جب فلم ’ جوان‘ کے لیے میں نے سر منڈوایا۔بالی ووڈ کے بادشاہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے لیے میں گنجا بھی ہوگیا ہوں تو اسی کی عزت کے لیے فلم دیکھنے چلے جانا، کیا پتا موقع ملے نہ ملے مجھے دوبارہ گنجا دیکھنے کے لیے۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’جوان‘ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز ہوگیا اور اس نے پوری فلم انڈسٹری میں دھوم مچا دی ہے، ’جوان‘ کے ٹریلر میں کنگ خان کے مداحوں کیلئے وہ سب کچھ ہے جس کی توقع کی جا رہی تھی اور اداکار کے مختلف اوتار مداحوں کو قدم قدم پر حیران کرتے ہیں۔
