کوئٹہ: سریاب روڈ پر ‘دھماکے’ میں 4 افراد زخمی

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر مسجد کے باہر ہونے والے مبینہ بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر پیش آیا۔واقعے سے متعلق ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے باہر دھماکے کے بعد موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔
اے آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا یہ دھماکا خیز مواد کی وجہ سے ہوا یا موٹر سائیکلوں میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا تھا۔
