کوروناوائرس : لاہور پولیس کے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 115 ہوگئی

لاہور پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسروں اور اہلکاروں کی تعداد 115 ہوگئی ہے جب کہ تین اہلکار اب تک وائرس سے شہید بھی ہو چکے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سکیورٹی بلال ظفر شیخ، ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید میمن، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسد مظفر کورونا وائرس میں مبتلا ہو ہیں جب کہ ڈی ایس پی سمن آباد وحید اسحاق اور انسپکٹر ظہیرالدین بابر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا اور انچارج انوسٹی گیشن ڈیفنس سی عدنان مسعود بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سی سی پی او ذوالفقار حمید کے مطابق اب تک 115 ملازمین کورونا وائرس سے دوچارچکے ہیں جب کہ تین اہلکارشمس، رمضان عالم اور راؤ جاوید شہید ہو چکے ہیں تاہم 61 اہلکاروں صحت یاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں۔
