کورونا میں کمی، ایک جاں بحق،502 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 502 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔
قومی ادارہ برائے صحت سے جاری اعداو شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی اورمثبت کیسز کی شرح 2.73 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
عداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 18 ہزار385 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 502 مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ مزید ایک مریض انتقال کرگیا۔
