فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے

حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے۔
نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا اس سال بارشوں کے بعد صورت حال بہتر ہے مگر مزید بہتر ہونی چاہیے کیونکہ شہر میں مزید بارشیں ہوں گی۔
خالد مقبول صدیقی کا فاروق ستار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہناتھا کہ فاروق ستار سے ملاقاتیں خفیہ نہیں تھیں، عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی یقینی ہے مگر پارٹی میں واپسی سے متعلق فیصلہ فاروق ستار نے خود کرنا ہے۔
