کورونا وائرس : 24 گھنٹوں کے دوران 31 مزید مریض انتقال کر گئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا کیسز کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 804 نئے مریض سامنے آئے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا کے باعث مزید 31 مریض انتقال کر گئے جو 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 31 مریضوں کے انتقال کی تعداد دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، اللہ پاک ہمارے اوپر رحم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج 1563 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، آج صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی سب سے زائد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت تک کورونا کے باعث 427 مریض انقال کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button