فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں،خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار سے خوش نہیں، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیاجائے گا،پاکستان نے جنگ کے بجائے مذاکرات اور امن کا راستہ اپنایا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امتِ مسلمہ پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،خلیجی خطے میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
قومی اسمبلی نے بجٹ 2026-27 کی منظوری دے دی
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان اپنی مغربی سرحدوں پر امن کا خواہاں ہے،افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، افغان قیادت پاکستان کی دہائیوں پر محیط مہمان نوازی کو یاد رکھے،پاکستان نے افغان عوام کو پناہ،تعلیم اور روزگار فراہم کیا۔
