کورونا کیسز میں اضافےکے باعث ملائیشیا میں 2 ہفتےکے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ملائیشیا میں یکم جون سے دو ہفتےکے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم ملائیشیا محی الدین یاسین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں یکم سے 14جون تک مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ وزیر اعظم ملائشیا کے مطابق تمام کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور ضرورت کے مطابق مخصوص سروسز دستیاب ہو سکیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ملائیشیامیں روزانہ 8 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
