کورکمانڈرز کانفرنس ، سانحہ سیالکوٹ عناصر کیخلاف کارروائی کا اعادہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 245 ویں کورکمانڈرز کانفرنس کے دوران سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے عناصرکے خلاف زیروٹالرنس کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس کے دوران عالمی اور خطے ‏کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف نے سرحدوں پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرائن ‏کے جائزے کیلئے تربیتی عمل ضروری ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں استحکام سے خطے میں استحکام آئے گا ، افغانستان ‏میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

Back to top button