اطہر من اللہ سمیت3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلا آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت 3 ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جن ججز کی سفارش کی گئی ان میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر موخر کر دیا گیا جبکہ کمیشن نے سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔

Back to top button