گجرات یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی

گجرات میں یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں اچانک آتشزدگی سے ہاسٹل میں فرنیچر اور کتابوں سمیت دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے حصہ لیا ، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

Back to top button