مہوش حیات کی بھارتی فلم سوریا ونشی پر تنقید

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے تعصب پر مبنی نئی بھارتی فلم ’سوریا ونشی‘ کی ریلیز پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سوریا ونشی کی ہدایتکاری روہت شیٹھی نے انجام دی ہے ، سوریا ونشی کرونا لاک ڈاؤن خاتمے کے بعد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی پہلی فلم ہے جو دیگر کئی ممالک میں بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

فلم کے دوران مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھا کراسلاموفوبیا کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے تاہم روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ میری پچھلی فلموں میں ہندوؤں کو ولن دکھانے پر کبھی تنقید نہیں ہوئی ۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ بالی وڈ کی نئی فلم سوریا ونشی اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دینے میں کلیدی کردارے رہی ہے ، یہ رجحان ہالی وڈ میں بدل رہا ہے اور مجھے اُمید ہے کہ سرحد کے اس پار بھی اس کی پیروی کی جائے گی۔

Back to top button