سوشل میڈیا پر ندایاسر کے مارننگ شو پر پابندی کا مطالبہ

ساس بہو کے روایتی جھگڑوں کو سکرین پر لانے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متنازع کانٹیٹ کی وجہ سے خبروں میں‌ رہنے والی اداکارہ، پروڈیوسر اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن اس بار پابندی کا مطالبہ زیادہ شدت سے زور پکڑ رہا ہے ،شو کے دوران اصل زندگی کی ساس اور بہو ایک دوسرے سے لڑائی کرتی نظر آئیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ندا یاسر کی میزبانی میں شو کے دوران ساس، بہو سے متعلق اپنی خواہشات بتاتی رہیں اور اپنی بہو کو پڑھی لکھی ہونے کے باوجود اسے نیچا دکھانے کی کوشش کرتی رہیں ، سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے شو کی یہ مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سخت غصے میں آگئے ۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک خاتون نے شو کا کلپ ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے لکھا کیوں ندا یاسر کیوں؟ اس شو میں ایک ساس کی رجعت پسندانہ (دقیانوسی) سوچ پیش کی گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عالیہ نامی خاتون نے مارننگ شو پیش کرنے والے چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ ندا یاسر اور ان کے بے تکے مارننگ شوز پر پابندی لگائیں۔

Back to top button