گیس بحران میں‌ شدت ، پنجاب کو ایل این جی دینے کا فیصلہ

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ملک میں ممکنہ گیس بحران سے بچائو کے لیے حکومت نے پنجاب کو ایل این جی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گوجرانوالہ میں گیس پریشر میں کمی جبکہ لکڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ، لکڑی کی قیمت میں فی من 350 روپے تک اضافہ ہو چکا ، 600 روپے میں فروخت ہونے والی لکڑی اب 950 روپے فی من ہوگئی ہے۔

گیس کا بحران میر پورخاص میں بھی بڑھتا جا رہا ہے ، درجنوں علاقوں میں گیس فراہمی معطل ہے جبکہ کچھ علاقوں میں نہ ہونے کے برابر گیس آ رہی ہے۔

روز بروز بڑھتی مہنگائی کے باعث شہریوں کو کہنا ہے کہ ہوٹل سے کھانا منگوانا مشکل ہو گیا ہے ، کراچی کے صنعت کاروں نے بھی گیس نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

خیبرپی کے میں بھی گیس قلت کی شکایات سامنے آ رہی ہیں ، 24 گھنٹوں میں صرف 3 گھنٹے گیس نہایت کم پریشر پر شہریوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کو پورا کرنے کے لیے پنجاب میں گھریلو صارفین کو ایل این جی فراہم کرنا پڑے گی جس کا تخمینہ 92 ارب روپے کے قریب ہے۔

Back to top button