ٹم پین کا آسٹریلیا کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان

ٹیم پین نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ ہوبارٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹم پین نے مختصربیان میں کہا کہ آئندہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی نہیں کر سکوں گا۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردارہونے کا اعلان کرتا ہوں ، یہ ایک مشکل لیکن میرے لئے ، کرکٹ اورمیری فیملی کے لئے درست فیصلہ ہے۔
2019 میں آسٹریلیا نے ٹم پین کی قیادت میں 18سال بعد پہلی بارغیرملکی سرزمین پر ایشز سیریز جیتی تھی ، آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ٹم پین کا استعفیٰ منظورکرلیا۔
