گرم موسم اور عید قرباں پر گوشت کھانے سے متعلق ماہرین کی ہدایات

عید قرباں کے موقع پر قربانی کا گوشت کتنا احتیاط کے ساتھ کھانا بہتر ہے؟ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ  گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اورپیٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق صحت مند افراد دن میں ایک پاؤ جب کہ کولیسٹرول، شوگر اورامراض قلب کے مریض نصف پاؤ گوشت کھاسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے،کلیجی، مغز اور پائے میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا امراض گردہ، امراض قلب اور شوگر کے مریض ان سے پرہیز کریں۔

ماہرین کےمطابق بار بی کیو بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گوشت اچھی طرح پکا ہوا ہو کیونکہ بار بی کیو میں گوشت کچا اور عام طور پر جانور کا خون بھی لگا ہوا ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Back to top button