گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں کلیم امام، واجد ضیا بھی شامل

اعلیٰ سطح کے سلیکشن بورڈ نے مختلف کیڈرز کے سینئر سول سرونٹس اور کچھ بیوروکریٹس کی ترقی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ان افسران میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا اور سندھ پولیس کے سابق سربراہ کلیم امام بھی شامل ہیں جنہیں 22 گریڈ میں ترقی دی گئی۔
سلیکشن بورڈ کی سربراہی وزیراعظم عمران خان نے کی جس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر شہزاد ارباب اور کابینہ ڈویژن، اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کے سیکریٹریز کے ساتھ ساتھ کچھ سینئر بیوروکریٹس شامل تھے۔
تاہم عہدوں کی ان ترقیوں کا نوٹی فکیشن جمعہ کی شامل تک جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جن افسران کی ترقیاں منظور ہوئیں ان میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس ) سے ہے جسے پہلے ڈسٹرک منیجمنٹ گروپ کہا جاتا تھا اور گریڈ 21 کے 43 پی اے ایس افسران ترقیوں کے اہل تھے۔
جن پی اے ایس افسران کو اعلیٰ عہدے پر ترقی دی گئی ان میں چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر مطاہر نیاز رانا، سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر نذیر اختر، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری محمد صالح فاروقی، سابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر تنویر احمد قریشی شامل ہیں۔
جب کہ جو افسران اب تک پوسٹنگ کا انتظار کررہے ہیں ان میں محمد مشتاق چندانہ، خاقان بہادر، منیر اعظم اور ڈاکٹر عصمت آرا شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ڈی جی ایف آئی اے اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسر واجد ضیا کے علاوہ سندھ کے سابق انسپکٹر جنرل کلیم امام شامل ہیں۔
اسی طرح ملٹی لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ (ایم ایل سی) کیڈر ک مسعودی چوہدری شامل ہیں جنہیں اعلیٰ عہدے پر ترقی دی گئی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کیڈر کی پوسٹ 2014 میں تخلیق کی گئی تھی جس کے بعد یہ تیسرے ایم ایل سی افسر ہیں جنہیں گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔
دوسری جانب کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ افسر ڈاکٹر یوسف خان کو بھی گریڈ 22 میں پروموٹ کردیا گیا جو اس وقت کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں بطور کمرشل قونصلر کام کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ نے پاکستان فارن سروس کے 4، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے 3، انکم ٹیکس گروپ کے 2 افسران اور کسٹم اور پاکستان پوسٹ گروپ کے ایک ایک افسر کو بھی ترقی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button