گلشن گروور کی دھونی سے وِلن کا کردار نہ کرنے کی درخواست

بالی وڈ فلموں میں وِلن کا کردار ادا کرنے والے اداکار گلشن گروور نے سابق کرکٹر مہیندر سنگھ دھونی سے درخواست کی ہے کہ وہ فلموں میں وِلن کا کردار ادا نہیں کریں۔گلشن گروور نے ٹوئٹر پر ایم ایس دھونی کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں ان کے ہمراہ معروف ہیئر اینڈ ٹیٹو اسٹائلسٹ عالم خان موجود ہیں جنہوں نے دھونی کو یہ نیا انداز دیا۔
Mahi brother @msdhoni Superb look!Plz don’t accept any Don Roles,that will be mere dhande par laat😁Already 3 of my dearest Brothers @duttsanjay @SunielVShetty @bindasbhidu are doing this to get me out of business 😁. Aalim @AalimHakim Badman is coming for you 😀@HanspalShano pic.twitter.com/TntDWQ0lR4
— Gulshan Grover (@GulshanGroverGG) August 1, 2021
اداکار نے کیپشن میں دھونی کے لک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی وِلن کے کردار کو قبول نہ کریں، ورنہ یہ میرے دھندے پر لات ہوگی۔
گلشن گروور نے اداکار سنجے دت، سنیل شیٹی اور جیکی شروف کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے ہی میرا روزگار چرا رکھا ہے۔خیال رہے کہ 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ایم ایس دھونی نے رواں برس اپریل میں تصدیق کی تھی کہ وہ جلد ہی فلموں میں دکھائی دیں گے۔
