گلوکار ہنی سنگھ گھریلو تشدد کیس میں عدالت طلب

بھارت کے معروف پاپ سنگر یویو ہنی سنگھ  کو اہلیہ پر تشدد اور جنسی استحصال کے الزامات پر عدالت طلب کر لیا گیا ہے ۔بھارتی عدالت نے یو یو ہنی سنگھ کو آئندہ ماہ ستمبر میں عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ یو یو ہنی سنگھ کو 28 اگست کو ہونے والی سماعت میں پیش ہونا تھا مگر وہ خرابی صحت کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔ہنی سنگھ مسلسل دوسری مرتبہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گلوکار کو آئندہ ماہ ستمبر میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

https://www.instagram.com/p/CLR0Tl1BQ5A/?utm_source=ig_web_copy_link

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، گلوکار کو اگلی سماعت کو ہر حال میں پیش ہونا ہوگا۔گلوکار کے وکلا نے عدالت کو آگاہی دی کہ ہنی سنگھ خرابی صحت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔اسی حوالے سے ٹائمز آف انڈیا نے بتایا کہ عدالت نے ہنی سنگھ کا میڈیکل اور ٹیکس ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔عدالت نے گلوکار کے وکلا کو حکم دیا کہ تین ستمبر کو ہونے والی سماعت سے قبل ہی ہنی سنگھ کا میڈیکل و طبی ریکارڈ جمع کرواکر گلوکار کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے۔ہنی سنگھ کے خلاف دائر کیے گئے اہلیہ شالنی تلوار کے دعوے کے کیس کی اگلی سماعت تین ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

گلوکار کے خلاف اہلیہ نے 2 اگست کو پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔شالنی تلوار کی جانب سے تین مختلف وکلا کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ہنی سنگھ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ہنی سنگھ پر اہلیہ نے گھریلو تشدد و جنسی استحصال کا مقدمہ کردیاانہوں نے گلوکار پر نہ صرف جسمانی و جنسی تشدد کے الزامات لگائے تھے بلکہ انہوں نے شوہر پر دیگر خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے دعوے بھی کیے تھے۔

بعد ازاں 7 اگست کو ہنی سنگھ نے اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے وکلا قانونی مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔گلوکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیوی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 20 سال تک ان کی اہلیہ اور قریبی ساتھی رہنے والی خاتون نے نہ صرف ان پر بلکہ ان کے دیگر اہل خانہ پر بھی سنگین الزامات لگائے جو بدنیتی پر مبنی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B4IGmXajjcr/?utm_source=ig_web_copy_link

 

شالنی تلوار کی درخواست پر دہلی کی مقامی کورٹ میں اگست کے وسط تک کیس کی پہلی سماعت ہوئی تھی، جس میں ہنی سنگھ پیش نہ ہوسکے تھے جب کہ 28 اگست کو ہونے والی دوسری سماعت میں بھی وہ عدالت نہیں پہنچے۔ہنی سنگھ اور شالنی تلوار نے جنوری 2011 میں شادی کی تھی اور حالیہ اختلافات سے قبل بظاہر ان کے درمیان کبھی تنازعات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں۔

Back to top button