پنجاب سے خیبرپختونخوا گندم اور آٹا آنے نہیں دیا جارہا، گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب سے ملحق چیک پوسٹوں سے خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹا نہیں دیا جارہا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاسکو کے ذریعے خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کے احکامات پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں۔صوبے کو 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے۔پاسکو کے ذریعے وزیراعظم نے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی منظوری دی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ باقی گندم کی پنجاب سے فری ترسیل ابھی تک رکی ہوئی ہے۔پنجاب سے ملحق 9 چیک پوسٹوں سے خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹا نہیں دیاجارہا جب کہ آئین اور نئی گندم پالیسی کے تحت آٹے اور گندم کی مفت ترسیل ہمارا حق ہے ۔
وزیراعظم کے خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کے احکامات
گورنر فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب چیک پوسٹوں کی صورت حال کا نوٹس لیں۔پاسکو کے علاوہ ہماری ضرورت کے آٹے اور گندم کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔صوبے کے عوام کو سستے آٹے اور گندم کے حق سے محروم نہ رکھا جائے ۔
