’گُل مکئی‘ کے ٹریلر کی انٹرنیٹ پر دھوم

ملالہ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’گُل مکئی‘ کے ریلیز ہونے کے حوالے سے حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا اورحال ہی میں فلم کا پہلا ٹریلربھی جاری کیا گیا جسے انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ سے زائد صارفین ٹریلر دیکھ چکے ہیں۔
فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ کا کردار نبھانے والی بچی سے اس کے والد سوال کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ نے کبھی ہیلن کیلر کو دیکھا ہے؟ جس پر وہ جواب دیتی ہے کہ جو انسان دیکھ نہیں سکتا، بول نہیں سکتا، سُن نہیں سکتا وہ اتنا کامیاب کیسے ہو سکتا ہے جس پر ان کے والد جواب دیتے ہیں کہ وہ فائٹر پیدا ہوتے ہیں۔
211964 5491741 updatesبعد ازاں فلم ’گُل مکئی‘ کے ٹریلر میں پاکستان و افغانستان کے قبائلی علاقوں کے جنگ کے کچھ مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

211964 5048758 updatesٹریلر میں ملالہ کا کردار نبھانے والی بچی کو سوال کرتے بھی دکھایا گیا ہے جو کہتی ہیں کہ ’آخر طالبانوں کو بچوں کے اسکولوں سے کیا دشمنی ہے؟‘ ’گُل مکئی‘ میں ملالہ یوسف زئی کے بہادر سفر اور تعلیم کے لیے جدوجہد کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔

211964 3057669 updatesکم عمر ترین نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ایچ ای امجد خان کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے جس میں اداکارہ ریم شیخ نے ملالہ کا کردار نبھایا ہے جب کہ ملالہ کے والد کا کردار اطل کلکرنی نبھا رہے ہیں۔

211964 7583551 updates
دوسری جانب فلم میں دیویا دتّہ، پنکج تریپاٹھی اور مکیش رشی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ’گُل مکئی‘ کو آئی آئی ایم ایس اے ایم کے تعاون سے بنایا گیا ہے جو 31 جنوری 2020 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی لیکن فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button