ہانیہ عامر نئے سال میںکیا کرنے جا رہی ہیں؟

پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدین کو پیغام دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھیں کیوں کہ یہ ان کا وقت ضائع کررہی ہے.
To All the parents out there plz keep your kids away from this tik tok bullshit its not healthy. Entire nation is busy doing nothing .#DoSomethingProductive
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) December 29, 2019
اس ٹویٹ کے بعد بعد اداکار کو مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
Happy New year to you all and again stay away from tiktok bhoolna nahi 😜
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) December 31, 2019
بعدازاں فہد مصطفیٰ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہی لکھا تھا کہ ‘بھولنا نہیں سب کو ٹک ٹاک سے دور رہنا ہے۔تاہم اب مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی فہد مصطفیٰ کا مذاق اڑادیا۔
https://www.facebook.com/NewsVideoz/videos/828617170921280/
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوریز کے ذریعے ہانیہ عامر نے چند ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے مداحوں کو نئے سال کے منصوبے کا بتایا۔
https://www.facebook.com/NewsVideoz/videos/589692014935156/
اداکارہ کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ‘میرے نئے سال کا منصوبہ ہے کہ میں ٹک ٹاک استعمال کرکے فہد مصطفیٰ کو مایوس کروں گی۔
https://www.facebook.com/NewsVideoz/videos/874183296353240/
ہانیہ عامر کے مطابق جتنا ہوسکتا انتا زیادہ ٹک ٹاک استعمال کروں گی اور کوشش کروں گی کہ اس سے کچھ تخلیق کرسکوں۔
انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنا یوزرنیم بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اب تک صرف ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پیانو بجاتی نظر آئیں۔ البتہ یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ جلد اور بھی ویڈیوز بناکر شیئر کریں گی جو مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ بے معنی بھی ہوں گی کیوں کہ آج کل ان کا صرف یہی کرنے کا مقصد ہے۔ دوسری جانب فہد مصطفیٰ نے اب تک اس حوالے سے ہانیہ کو کوئی جواب نہیں دیا۔ خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ ایک ساتھ ‘نامعلوم افراد 2’ میں کام کرچکے ہیں۔
https://youtu.be/ZvrG4PnfFF0
