ہماری قسمت میں مانگنا ہے، عمران وزیراعظم بن کر بھی مانگ رہے ہیں

پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ ہماری قسمت میں یہ ہی رہ گیا ہے کہ مانگتےرہو۔ عمران خان کرکٹر تھے پھر بھی مانگتے تھے اب وزیر اعظم بن گئے ہیں پھر بھی مانگ رہے ہیں. وزیر اعظم مجے ملیں میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے نہ صرف موجودہ ضروریات پوری ہو جائیں گی بلکہ ملک کا قرض بھی اتر جائے گا
ٹیلی تھون میں شریک سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ ‘میں وزیر اعظم سے یہ کہوں گاکہ ہماری قسمت میں یہ ہی رہ گیا ہے کہ مانگتےرہو۔ جاویدمیانداد نے مزید کہا کہ کھانے والے تو نکل گئےکسی نے لگایا تک نہیں، اب امید ہےکہ پاکستان کےحالات اچھےہوں گے، لوگ معاشی حالات کےباعث مررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں اب تک صرف اپنے مفادات حاصل کرنے والوں نے حکمرانی کی ہے اور اب ہمیں عمران کی صورت میں لوگوں کا درد رکھنے والا سربراہ مملکت ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے اور لوگ مجبور ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنا آسان نہیں ہوگا۔ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی ہے اور اس مہم میں بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button