یورپ کے مختلف شہروں میں اسرائیل ،فلسطین کے حق میں ریلیاں

امریکا کے شہرنیویارک میں اسرائیل اور فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔نیویارک پولیس نے ریلی کے دوران رکاوٹیں لگاکر مظاہرین کو ایک دوسرے سے دوررکھا جب کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی اسرائیل اور فلسطین کےحق میں ریلیاں نکالی گئیں۔

اسپین کے شہر میڈرڈ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاج کیاگیا، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین نے فری فلسطین کے نعرے لگائے۔سڈنی میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اور بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر صیہونی ریاست سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگ جمع ہوئے۔

اسرائیل کی حمایت میں فرانس کا ایفل ٹاور اور لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کو اسرائیل کے جھنڈے کے رنگوں میں رنگ دیاگیا۔

Back to top button