یوسف رضا گیلانی ، آصف زرداری ، پرویز مشرف کیخلاف درخواستیں خارج

لاہور ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کی جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سابق آرمی چیف و صدر پرویز مشرف کے خلاف عائد درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دیا تھا ، درخواست گزار رانا علم الدین ایڈووکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی تھیں۔
رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔
