عائشہ اور ریمبو کو 7-7 سال قید کی سزا کا سامنا

ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنی مرضی سے غیر اخلاقی ویڈیوز بنوائیں ، پیکا ایکٹ کے تحت عائشہ اور ریمبو کو 7 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے گریٹر اقبال پارک دست درازی کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم نے اپنی مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں جس پر عائشہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مرضی سے غیراخلاقی ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا سنگین جرم ہے۔
واضح رہے کہ مینار پاکستان کے دست درازی کیس میں اس سے قبل بھی عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزموں سے رقم لینے کی گفتگو بھی سامنے آ چکی ہے۔
ٹیلی فون کال میں ریمبو نے عائشہ سے سوال کیا کہ مجرم 6 ہیں یا 7۔ اس پر جواب دیتے ہوئے عائشہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 6 مجرم ہیں۔ جس پر ریمبو نے کہا کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں زیادہ ترغریب ہیں۔ اس پر عائشہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشکل سے انہوں نے پانچ پانچ لاکھ کرنا ہے۔
دوسری طرف ریمبو کی جانب سے عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی پولیس نے حاصل کر لی ہے، ریمبو نے عائشہ کو تمام ویڈیوز شیئر کرنے کی دھمکی دی تھی۔
