یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پرسنل سٹاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اٹلی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا تھا۔
سٹاف کے مطابق ائیرپورٹ سے امیگریشن کرانے کے بعد یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے توقیرصادق کی چیئرمین اوگرا تعیناتی کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔
