یونان کشتی حادثہ: وہاڑی سے مرکزی ملزم انسانی اسمگلر گرفتار

پولیس نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سانحے کے مرکزی ملزم انسانی اسمگلر ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا ہے، یہ بہت اہم گرفتاری ہے اور ملزم ممتاز آرائیں سے  شریک ملزم اسلم کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم سےاہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں،  ملزم کو مزیدتفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جارہا ہے اور اس کی نشاندہی پر جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سانحے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے سے تعاون کیا جائے گا اور یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کوجلدگرفتارکرلیں گے۔

Back to top button