100 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار تک کم وقت میں پہنچنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

جرمنی میں یونیورسٹی کےطلبا کی ایک ٹیم نے اپنی برقی گاڑی 1.461 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچا کر گینیز عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس یونیورسٹی آف اسٹٹ گاٹ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے حوالے سے بتاگیا کہ گرین ٹیم نامی ٹیم نے ایک ایسی برقی گاڑی ڈیزائن کی ہے جس کی رفتار میں وقت کے ساتھ ایسے ہی اضافہ ہوتا ہے جیسے خلاء نورد کے راکٹ کی رفتار میں زمینی فضاء میں واپسی پر اضافہ ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کار نے 1.461 سیکنڈ میں0 سے 100 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا،گرین ٹیم نے یہ ریکارڈ 2012 میں بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ اس وقت ان کی گاڑی نے یہ کارنامہ 2.681 سیکنڈوں میں انجام دیا تھا جو بعد میں متعدد بار توڑا گیا۔

Back to top button