(ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔
لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے صفدر اعوان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
