اپوزیشن کے 11معطل ارکان پنجاب اسمبلی بحال،نوٹیفکیشن جاری

سپیکر کی جانب سے قائم اخلاقیات کمیٹی کی سفارش پر اپوزیشن کے معطل ہونیوالے 11ارکان کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا پارلیمانی اخلاقیات کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم،اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے درمیان باہمی احترام اور مؤثر گورننس کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی برائے اخلاقیات کا اہم اجلاس ہوا ۔
پنجاب اسمبلی کی کمیٹی برائے اخلاقیات کے اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان نے کی۔ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے 11 معزز اراکین نے شرکت کی کمیٹی کی متفقہ طور پر اپوزیشن کے 11 معطل اراکین اسمبلی کو بحال کرنے کی سفارش کی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کی سفارش پر اپوزیشن کے 11 معطل اراکین اسمبلی کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اخلاقیات کی کمیٹی کو ایوان کی مستقل کمیٹی کے طور پر قواعد و ضوابط کا حصہ بنایا جائے گا۔یہ کمیٹی اراکین کے طرزِ عمل کی غیرجانبدار اور شفاف بنیاد پر نگرانی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایوان کی کارروائی میں کسی بھی رکن کی تضحیک اور بدنامی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق ہوا۔
کمیٹی کا قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے پارلیمانی حقوق اور روایات کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے پر اتفاق ہوا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کادورہ برطانیہ،اہم ملاقاتیں
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران کسی رکن کو فحش، نازیبا الفاظ کے استعمال اور گالم گلوچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کمیٹی کا خواتین اراکین اسمبلی کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ پر پابندی لگانے اور ان کے احترام کو یقینی بنانے پر متفقہ طور پر اتفاق ہوا ۔کمیٹی کی ماضی میں ہوئے ایسے واقعات کی شدید مذمت۔کمیٹی نے سپیکر کے احترام اور وقار کے تحفظ کی یقین دھانی کروائی۔
