برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے پر سنجے دت کی کڑی تنقید

بھارتی اداکار سجے دت نے برطانیہ کاویزا منسوخ ہونے پر برطانوی حکومت کو کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق سنجے دت کا فلم سن آف سردار ٹو کی شوٹنگ کیلئے برطانیہ کا ویزامسترد ہوا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اب فلم کاسیکوئل بنایا جارہا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز اسکاٹ لینڈ میں کردیا گیا ہے۔
سنجے دت نے بتایا کہ برطانوی ویزا کیلئے دستاویزات کے ساتھ مطلوبہ رقم بھی جمع کرائی تھی مگر ایک ماہ بعد میراویزا مستردکردیاگیا ہے۔
ماہرہ خان کو شوہر سے ملا تحفہ چوری
بتایا گیا کہ 1993 میں جیل جانے کی وجہ سے برطانیہ کے ویزا کے لیے سنجے دت کی درخواست مسترد کردی گئی۔سنجے دت کو فلم کی کاسٹ سے الگ کیاجاچکاہے۔
