117 ارب کے کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد

کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔
کراچی کی احتساب عدالت نے 117 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 18 مارچ کو محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی درخواست کو مسترد کردیا۔
نیب کا مؤقف ہےکہ ڈاکٹر عاصم و دیگر پر گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
