اداکار فیروز خان کو اداکارہ اشنا شاہ سے بھی معافی مل گئی

اداکارہ اُشنا شاہ نے ذاتی فون نمبر سوشل میڈیا پر لیک کرنے والے اداکار فیروز خان کو رمضان المبارک کی خاطر معاف کرنے کا اعلان کر دیا، اہلیہ پر تشدد کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر فیروز خان نے اُشنا شاہ سمیت دیگر فنکاروں کے ذاتی فون نمبرز سوشل میڈیا پر لیک کر دیئے تھے۔
اہلیہ علیزا سلطان پر تشدد کے الزامات کے بعد سے تنازعات میں گھرے اداکار فیروز خان کو منیب بٹ، ایمن خان اور منال خان کے بعد اب اداکارہ اشنا شاہ نے بھی معاف کر دیا۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے 3 اسٹوریز پوسٹ کی گئیں جس میں انہوں نے فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا، اُشنا نے اپنی اسٹوری میں فیروز اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبویﷺ کا ترجمہ بھی شیئر کیا کہ ’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے، درمیان بخشش اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔
اداکارہ نے ایک اور اسٹوری میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے کیس کو فیروز خان کے معاملے سے جوڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس میں کسی کو اس قدر ہراساں کیا جائے کہ وہ خود کو ہی نقصان پہنچا دے۔
فیروز خان نے یہ بھی کہا کہ ہم سب میں سے جس جس نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کو ان کی زندگی میں یہ جانتے ہوئے کہ وہ تکلیف میں ہیں، انہیں معاف نہیں کیا تو اِن کا خون اُن کے سر ہے، اس احساس جرم کو ختم تو نہیں کرسکتی لیکن اس سے سیکھ ضرور سکتی ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جب کسی عورت پر ظلم ہوتا ہے تو یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم اس سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس وقت تک اس کے ساتھ کھڑے رہیں جب تک اسے انصاف نہ مل جائے اور اس پر ظلم کرنے والے مرد کو اس بات کا احساس نہ ہو جائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں یہ حق حاصل ہو جائے کہ ہم خود ہی اس مرد کو سزا دیں۔
اداکارہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ کسی کو بھی ہراساں کرنے کی کسی بھی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی اور اداکار فیروز خان کے معاملے میں انہیں زبردستی ملوث کیا گیا۔
دوسری جانب فیروزخان نے اشنا شاہ کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ایک آیت شیئر کی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’’بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے‘‘۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا، راگھو چڈا کی منگنی کی تاریخ کا اعلان

Back to top button