ملک میں مہنگائی کا طوفان بلند ترین سطح پر،3.32 فیصد اضافہ ریکارڈ

ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات اورغذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں مزید 3 اعشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوگیا، مجموعی شرح 33 اعشاریہ 66 فیصد تک پہنچ گئی ،ہفتہ وار مہنگائی نئی بلند ترین ریکارڈ سطع پر پہنچ گئی ۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیا سستی، 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ پٹرول 6 اعشاریہ 36 فیصد اور ڈیزل پانچ اعشاریہ 6 فیصد مہنگا ہوا، ایل پی جی 2 اعشاریہ 33 فیصد مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن، آلو، گھی اور گندم کے آٹے، دال چنا، مسور اور چائے کی پتی سمیت 30 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں، جبکہ جن اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ان میں ٹماٹر، پیاز، کیلا، سرسوں کا تیل اور دال ماش دھلی ہوئی شامل ہیں۔

Back to top button