ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے استعفے دے دیئے

مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے استعفیٰ دے دیا۔
صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاسردار ایاز صادق نے بھی وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھاوفاقی وزیر اقتصادی امور ایا زصادق نے استعفی دے دیا، ایاز صادق نے استعفیٰ ضمنی الیکشن کی وجہ سے دیا۔
ذرئع کا کہنا ہے کہ سردار ایاز صادق نے ضمنی الیکنش کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے استعفی دے دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بھجوا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے 25 اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا، جس کے بعد ان خالی حلقوں پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے الیکشن کمپین مریم نواز نے سنبھالی ہوئی ہے۔
