190ملین پاؤنڈ کیس،نیب کی عمران خان سے 13گھنٹے طویل تفتیش

190ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کی تین ٹیموں نے وقفے وقفے سے 13گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے طویل تفتیش کی ۔
نیب کے افسران وقفے وقفے سے تفتیش کے لیے جیل پہنچتے رہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نیب کے تفتیشی آفسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان اتوار کی صبح ساڑھے نو بجے اڈیالہ جیل پہنچے۔اس کے بعد صبع 11 بج کر 30 منٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص جیل پہنچے اور تفتیش میں حصہ لیا۔ پھر شام 4.30 منٹ پر نیب کے ایک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عذیر احمد سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچے اور تفتیشی ٹیم کے ساتھ مل کر تفتیش کی۔گزشتہ رات 9بجے نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الرحمان طیب سینڑل جیل اڈیالہ پہنچے اور تفتیشی ٹیم کو جوائن کیا اور پھر شام کی شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزیر احمد جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت پیر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی جس میں نیب کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانی ہے۔