190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر جرح مکمل

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق وفاقی وزراء پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پرجرح مکمل کرلی گئی،ریفرنس میں مزید ایک گواہ کابیان قلم بند کر لیا گیا۔

توشہ خانہ نیا ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قائم احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی۔پرویز خٹک نےاپنے بیان میں تصحیح کےلیے درخواست دی اور کہاکہ اپنی گواہی میں تصحیح کرناچاہتا ہوں۔پرویز خٹک نےکہاکہ کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کےاصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیاگیا،مجھ سمیت ارکان کےاصرار کےباوجود اضافی ایجنڈا منظور کیاگیا۔عدالت نے پرویز خٹک سے کہا کہ آپ درخواست دائر کردیں پھر اس معاملے کودیکھ لیں گے۔

بعد ازاں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 26جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

Back to top button