پولیس کا عمران خان کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کے لیے مراسلہ

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ممکنہ حملے سے بچائو کیلئے بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال لازمی کریں۔
پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وی آئی پی سکیورٹی کے لیے پولیس کی ہدایات پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
پولیس نے اپنے مراسلے میں کہا ہےکہ عمران خان کے لیے بلٹ پروف روسٹرم کویقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی لازمی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں جب کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے، واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کر دیں۔
